Fiverr Community
+00:00 GMT
Clubs
/
Pakistan
/
Content
Education Content
July 22, 2025 · Last updated on June 27, 2025

بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر کے دوران

بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر کے دوران
# Communication
# Buyers & Orders

وضاحت اور احتیاط کے ساتھ آرڈرز کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں

بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر کے دوران
ہمارے حالیہ مضامین میں سے ایک میں، ہم نے آرڈر سے پہلے مرحلے کے لیے حکمت عملی پر مبنی بات چیت کے حوالے سے مفید مشوروں پر بات کی تھی جو آپ کو آرڈر حاصل کرنے اور پیشہ ورانہ رویہ کی اچھی بنیاد اور اپنے صارف کے ساتھ میل جول پیدا کرنے میں مدد دیں گے۔
یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اگرچہ آرڈر سے پہلے سے کی بات چیت اہمیت رکھتی ہے، لیکن آپ کی بات چیت آرڈر حاصل کرنے کے بعد ختم نہیں ہوجاتی۔ یہاں تک کہ آرڈر کے دوران بھی واضح اور مثبت بات چیت آپ کے صارف کے اطمینان میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آیئے اس امر پر تفصیل سے بات کرتے ہیں کہ آرڈر کے دوران اچھی بات چیت دراصل کیا ہے۔
سب سے پہلی بات یہ ہے کہ آرڈر کے دوران کی بات چیت کو اِس طرح لیں کہ آپ نے صارف کا ہاتھ تھاما ہوا ہے اور سارے عمل کے دوران اس کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ ابتدا میں، اس چیز کا مختصر جائزہ پیش کریں کہ صارفین آپ سے کیا توقع کرسکتے ہیں۔ ریویژنز (دہرائیوں)، ڈیلیوری کے عمل، ریٹنگز (درجہ بندیوں) اور ان دیگر چیزوں کے بارے میں بات کریں جو صارفین کے لیے جاننا ضروری ہیں۔
مزید برآں، خود سے یہ فرض نہ کرلیں کہ آپ کا صارف وہ سب کچھ جانتا ہے جو آپ اس کے آرڈر کے حوالے سے کررہے ہیں۔ اگرچہ صرف کام پر توجہ مرکوز رکھنا دلکش محسوس ہوسکتا ہے، لیکن یہ چیز بھی برابر کی اہمیت کی رکھتی ہے کہ آرڈر سے متعلق پیش رفت کے بارے میں اپنے صارف کو آگاہ کرتے رہیں۔ بڑے پراجیکٹس کے لیے، بڑی کامیابیوں کے حصول کے بعد وقفے وقفے سے صارف کے ساتھ رابطہ کرنا کافی ہوتا ہے جب کہ چھوٹے براجیکٹس کی صورت میں روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرنا بہتر ثابت ہوتا ہے۔ اپ ڈیٹس میں مکمل کیے گئے کام کے بارے میں مختصر اطلاعات دینے سے لے کر فیڈبیک حاصل کرنے کے لیے ڈرافٹ یا سکرین شاٹ شیئر کرنا شامل ہوسکتا ہے۔ انہیں اپنی پیش رفت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھنا صارف کے اعتماد کو فروغ دیتا ہے اور آپ کو مسائل کی بروقت نشاندہی میں مدد دے سکتا ہے جس کے نتیجے میں آپ آرڈر ڈیلیور کرنے سے پہلے اس میں صارف کی ہدایات کے مطابق درستگی کرسکتے ہیں۔

آخر میں یہ کہ اپنے صارف کے ساتھ ہر بار ہونے والی بات چیت کے دوران، پیشہ ورانہ رویہ، شائستگی اور موثر بات چیت پر توجہ مرکوز رکھیں۔ یہ سب چیزیں آپ کی بات چیت کے اعشاریوں کی جانچ کرتے ہوئے زیرِ غور لائی جاتی ہیں۔

صارف کو شاندار تجربہ فراہم کرنا ایک معیاری پروڈکٹ فراہم کرنے سے کہیں آگے بڑھ کر ہے۔ آرڈر کے پورے عمل کے دوران اپنے صارف کو بروقت جواب دیں اور اس کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں۔ ایسا کرنے سے اُن کے آپ پر اعتماد میں اضافہ ہوگا اور آپ کو مثبت ریٹنگزد، کامیابی کا زیادہ سکور اور یہاں تک کے دوبارہ آرڈر ملنے کے امکان میں اضافہ ہوجائے گا۔

Disclaimer: We’ve translated this article to make it more accessible. If anything seems unclear, please refer to the original English version for the most accurate meaning. The Urdu translation was done by Ibrahim on Fiverr — check out his profile here.
Comment (1)
Popular
avatar

Table Of Contents
Dive in

Related

Resource
بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر سے پہلے
Jul 8th, 2025 Views 21
1:00:00
video
Pakistan Community Connect: The Fiverr Millionaire Mindset
By businessexpert7 • Aug 5th, 2025 Views 97
1:02