Fiverr Community
+00:00 GMT
Clubs
/
Pakistan
/
Content
Education Content
May 13, 2025 · Last updated on July 12, 2025

اپنے پہلے تاثر اور شہرت کو اچھا رکھنے کے لیے سَیلر (خدمات فروخت کنندہ) کے کرنے اور نہ کرنے کے کام

اپنے پہلے تاثر اور شہرت کو اچھا رکھنے کے لیے سَیلر (خدمات فروخت کنندہ) کے کرنے اور نہ کرنے کے کام
# First Impression

جانیئے کہ اپنے پہلے تاثر اور شہرت کو اچھا کیسے برقرار رکھنا ہے

اپنے پہلے تاثر اور شہرت کو اچھا رکھنے کے لیے سَیلر (خدمات فروخت کنندہ) کے کرنے اور نہ کرنے کے کام
فائیور پر اپنی کامیابی کے امکان میں اضافہ کرنے اور تسلسل کے ساتھ صارفین (گاہکوں) کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان کی نظروں میں اپنے پہلے تاثر کو اچھا بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی شہرت کے حامل ہیں۔
بدقسمتی سے، بہت سے سیلرز (خدمات فراہم کنندگان) لا عِلمی میں کچھ ایسی چھوٹی چھوٹی مگر اہم غلطیاں کرتے ہیں جو صارفین (گاہکوں) کی ان کے بارے میں سوچ پر بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہیں۔ ذیل میں، کرنے یا نہ کرنے کے کچھ ایسے سرِ فہرست کام ہیں جو آپ کو اس پلیٹ فارم پر شہرت حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے میں مدد دیں گے۔

وعدے اور توقعات

ضرورت سے زیادہ وعدہ نہ کریں اور توقع سے کم معیاری سروس (خدمت) فراہم نہ کریں۔

اپنی گِگز کو ترتیب دیتے ہوئے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ دعوے کرتے ہوئے مبالغہ آرائی سے کام نہ لیں تاکہ ایسا نہ ہو کہ وہ وعدے پورے کرنا آپ کے لیے مشکل ہوجائے۔ "لامحدود دہرائیاں"، "چوبیس گھنٹوں میں ڈیلیوری" یا "صارف (گاہک) کے مطمئن ہونے کی سو فیصد ضمانت" جیسی پیش کش صارفین (گاہکوں) کو متوجہ کرنے کا ایک شاندار طریقہ ہے، لیکن ان دعوؤں کو پورا کرنا ہمیشہ قابل عمل یا حقیقت پسندانہ نہیں ہوتا۔

حقیقت پسندانہ توقعات کا تعین کریں

اپنے صارفین (گاہکوں) کے لیے شروع سے ہی حقیقت پسندانہ توقعات کا تعین کریں، اور کسی قسم کی تاخیر، دُہرائیوں یا دیگر غیر متوقع حالات و واقعات کے لیے گنجائش چھوڑیں۔ یہ چیز صارف (گاہک) کی توقعات پوری نہ ہونے کی صورت میں آپ کو اس کے عدم اطمینان سے محفوظ رکھے گی۔ اگر آپ توقع سے کچھ بڑھ کر کرنے کے قابل ہیں تو لوگ اسے معمول اور توقع کے مطابق کام کی بجائے ایک خصوصی کوشش اور محنت کے طور پر دیکھیں۔


آراء (فیڈ بیکس) اور رِیویوز

منفی فیڈ بیک (رائے) یا غیر پیشہ ورانہ جواب کو نظر انداز نہ کریں۔

چاہے آپ صارف (گاہک) کی طرف سے دیے گئے فیڈ بَیک (رائے) سے متفق نہ بھی ہوں تو پھر بھی آپ کو چاہیئے کہ منفی رِیوِیو (فیڈ بیک) سے پیشہ ورانہ انداز میں نمٹیں۔ آپ کی طرف سے جواب نہ دینے کی صورت میں یہی سمجھا جائے گا کہ آپ غلطی پر ہیں یا آپ میں احساس کا فقدان ہے، اور غیر پیشہ ورانہ انداز میں جواب دینا آپ کی شہرت کے لیے اس سے بھی زیادہ تباہ کُن ثابت ہوسکتا ہے۔

منفی رِیویوز (آراء) کو سب کے سامنے نمٹائیں

منفی رِیویوز (آراء) کو موقع شناسی (ہوشیاری) اور ایمانداری کے ساتھ سب کے سامنے نمٹائیں، اور اپنی مایوسی یا دفاعی انداز کو اپنے دیے جانے والے جواب پر اثر انداز نہ ہونے دیں۔ اگرچہ آپ کا جواب رِیویو (فیڈبیک) دینے والے صارف کی سوچ کو تبدیل نہیں کرسکتا لیکن یہ پہچنے والے نقصان پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے جہاں آپ کی خدمات کے دیگر ممکنہ خریدار (صارفین) اس حوالے سے آپ کا موقف اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تنازعات کو حل کرنے کی مہارت کو دیکھ سکتے ہیں۔


قیمت

اپنی خدمات کم قیمت پر پیش نہ کریں۔

یہ چیز نہ صرف کام میں دلچسپی کم ہونے کی وجہ بنتی ہے بلکہ صارفین (گاہک)کم قیمت کو ناقص معیار کے کام کے ساتھ منسوب کرتے ہیں۔ اگرچہ آپ کم قیمت کی پیش کش کر کے زیادہ صارفین (گاہکوں) کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہیں گے، لیکن اس کا نتیجہ اُلٹ ہوسکتا ہے، کیوں کہ وہ صارفین (گاہک) جو اعلیٰ معیار کے کام کی تلاش میں ہوتے ہیں وہ کم قیمت کا مطلب یہ سمجھیں گے کہ آپ کام کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اپنی سروسز (خدمات) کی جائز اور منصفانہ قیمت رکھیں۔

اپنے تجربے کی حد، پس منظر، مارکیٹ میں رائج قیمت اور ایک مخصوص پراجیکٹ کو مکمل کرنے میں اپنے صَرف ہونے والے وقت کو مدِنظر رکھیں۔ ضروری ہے کہ آپ کی پیش کردہ قیمت آپ کی طرف سے فراہم کی جانے والی سروس کی حقیقی نمائندگی کرے، اور یہ بھی دیکھا جائے کہ یہ قیمت آپ کا اپنی سب کیٹگری (ذیلی زمرہ) میں خدمات فراہم کرنے والے دیگر لوگوں کے ساتھ موازنہ کس طرح کرتی ہے۔


مہارتیں اور قابلیت

اپنی مہارتوں یا قابلیت کے حوالے سے مبالغہ آرائی (غلط بیانی) نہ کریں۔

اپنی صلاحیتوں کے حوالے سے دھوکہ دینے کے نتیجے میں آپ صارفین (گاہکوں) کا اعتماد کھو سکتے ہیں اور بالآخر وہ آپ پر عدم اطمینان کا اظہار کریں گے۔

ایمانداری کا مظاہرہ کریں

اپنے آپ اور اپنے صارفین (گاہکوں) کے ساتھ ایمانداری کا مظاہرہ کریں اور بتائیں کہ آپ کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کرسکتے۔ صارفین (گاہک) عام طور پر سَیلرز (خدمات فراہم کنندگان) کی خدمات اس بنیاد پر حاصل کرتے ہیں کہ ان کے خیال کے مطابق وہ سَیلر یہ خدمات فراہم کرسکتا ہے۔ اس لیے آپ کو چاہیئے کہ اپنی کمی کوتاہیوں کے بارے میں ایمانداری کا مظاہرہ کریں۔ اُن سافٹ ویئرز، مہارتوں یا زبانوں کے حوالے سے قابلیت کا دعویٰ نہ کریں جو آپ نہیں رکھتے۔ اگر ایک صارف (گاہک) آپ سے رابطہ کرتا ہے اور اپنے پراجیکٹ کی تفصیل فراہم کرتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ اس کی مکمل جانچ کریں کہ آیا آپ اُسے مکمل کرسکتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ اس صارف (گاہک) کی توقعات پر پورا نہیں اُتر سکتے تو نرمی کے ساتھ وہ پراجیکٹ لینے سے انکار کردیں۔


پروفائل اور گِگز

اپنے پروفائل اور گِگز کو ترتیب دینے میں جلد بازی سے کم نہ لیں۔

ان چیزوں کو اپنے بزنس کارڈ کے طور پر لیں۔ یہ آپ کی طرف سے کوئی پراجیکٹ حاصل کرنے کی صلاحیت کو بَنا یا بگاڑ سکتی ہیں۔ اگر آپ کی گِگ/پروفائل کے کسی بھی حصہ میں ٹائپنگ کی غلطی یا دیگر کوئی غلطیاں موجود ہیں تو اس سے یہی تاثر پیدا ہوگا کہ آپ لاپرواہ ہیں، تفصیلات پر توجہ نہیں دیتے اور غیر پیشہ ور ہیں۔

کام کی اشاعت سے پہلے نہایت احتیاط سے اس پر نظرثانی کریں۔

اپنی ڈسکرپشنز اور ٹیکسٹ (متن) کو کئی بار پڑھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ الفاظ کے ہجے (سپیلنگ) درست ہیں اور گرائمر کے حوالے سے بھی کوئی مسائل نہیں ہیں۔ اگر آپ کو مزید معاونت کی ضرورت ہے تو گرائمرلی جیسی ڈیجیٹل معاونت کو بِلا جھجھک استعمال کریں۔


بات چیت

اپنے صارفین (گاہکوں) کے ساتھ پیشہ ورانہ بات چیت کریں۔

موثر بات چیت ایک آرڈر حاصل کرنے سے پہلے کے مرحلہ تا آرڈر کے دوران کے مرحلہ اور یہاں تک کہ فائنل ڈیلیوری سمیت آرڈر کے ہر ایک مرحلہ میں بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔یہ چیز آپ اور آپ کے صارف (گاہک) کے درمیان ہم آہنگی کو یقینی بنانے میں مدد دے گی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ اعتماد اور تعلق کو اُستوار کرے گی جو کہ طویل مدتی کاروباری تعلق کی بنیاد ہوسکتی ہے۔

اپنے صارف (گاہک) کے ساتھ نامکمل بات چیت نہ کریں۔

مَحض یہ فرض نہ کرلیں کہ آپ اور صارف (گاہک) میں ہم آہنگی ہے۔ ضرورت پڑنے پر وضاحتی سوالات کریں اور اس کام کا مختصر خلاصہ پیش کریں جو آپ کریں گے۔ کام کے دوران اپ ڈیٹس فراہم کریں اور تفصیلی حتمی پیغام بھی۔ یہ بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ آپ غیر متعلقہ یا ایسی معلومات اور آفرز جو ممکنہ صارفین (گاہکوں) کی طرف سے طلب نہیں کی گئیں، بار بار فراہم نہ کریں۔ یہ چیز ایک پیشہ ور کے طور پر نہ صرف آپ کی شہرت کو تباہ کرسکتی ہے بلکہ اس کے نتیجے میں مستقبل میں اس صارف (گاہک) کے ساتھ آپ کے کام کرنے کا امکانات کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

پلیٹ فارم پر آپ کی شہرت آپ کے انتہائی قیمتی اثاثہ جات میں سے ایک ہے، اور اپنے صارفین (گاہکوں) کے ساتھ آپ کی بات چیت کا طریقہ کار، اپنے آپ کو پیش کرنے کا انداز سمیت ہر عنصر اس میں کردار ادا کرتا ہے۔ کیا آپ کوئی اور ایسی غلطیوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں جو عام طور پر پائی جاتی ہوں یا کرنے اور نہ کرنے کے وہ کام جو آپ اس فہرست میں شامل کرنا چاہتے ہوں؟

Disclaimer: We’ve translated this article to make it more accessible. If anything seems unclear, please refer to the original English version for the most accurate meaning. The Urdu translation was done by Ibrahim on Fiverr — check out his profile here.
Comments (2)
Popular
avatar

Table Of Contents
Dive in

Related

1:02
video
پاکستان کے کلب میں خوش آمدید! آپ کے کمیونٹی رہنما کا پیغام
Apr 1st, 2025 Views 370
Blog
From First Steps to Digital Success: Athar's Journey as a Fiverr Agency
By businessexpert7 • Jul 15th, 2025 Views 41
1:00:00
video
Pakistan Community Connect: The Fiverr Millionaire Mindset
By businessexpert7 • Aug 5th, 2025 Views 125