Fiverr Community
+00:00 GMT
Clubs
/
Pakistan
/
Content
Education Content
April 8, 2025 · Last updated on July 12, 2025

مفید مشورے جو آپ کو پہلا آرڈر حاصل کرنے میں مدد دیں گے

مفید مشورے جو آپ کو پہلا آرڈر حاصل کرنے میں مدد دیں گے
# New Seller
# fiverr order

فائیور پر کامیاب ہونے کے لیے آپ کے ابتدائی مراحل

مفید مشورے جو آپ کو پہلا آرڈر حاصل کرنے میں مدد دیں گے
فری لانسنگ کے سفر کا آغاز کرنے پر ہم آپ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ اگرچہ فائیور پر بڑی کامیابی کا امکان موجود ہے، یاد رکھیئے کہ ہزاروں آرڈرز کے سفر کا آغاز ہمیشہ پہلے آرڈر سے ہوتا ہے۔ ذیل میں کچھ سادہ مگر مفید مشورے اور تراکیب دی گئی ہیں جو آپ کو پہلا آرڈر حاصل کرنے اور آپ کے فری لانسنگ کیریئر کو پروان چڑھانے میں مدد دیں گی:

اپنے پروفائل کو بہتر بنائیں

اپنے پروفائل کو اپنے بزنس کارڈ کے طور پر لیں۔ یہ آپ کے لیے ایک موقع کی مانند ہوتا ہے کہ جس میں آپ اپنا مثبت تاثر پیدا کریں اور اپنی اُن صلاحیتوں کو اجاگر کریں جو آپ کو دوسروں سے منفرد بناتی ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے پروفائل کے لیے ایک پیشہ ورانہ، واضح نظر آنے والی اور دوستانہ تاثرات کی حامل تصویر منتخب کی ہے۔ آپ کو چاہیئے کہ اپنی مہارت، تجربہ اور خود اپنے بارے میں ہر ممکن حد تک زیادہ سے زیادہ معلومات کا اپنے پروفائل میں اندراج کریں۔


اپنی گِگ کو بہتر بنائیں

پہلے صارف (گاہک) کو متوجہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی گِگ کی ترتیب پر خصوصی توجہ دیں۔ ذیل میں بیان کی گئی چیزوں پر توجہ مرکوز رکھیں:

ٹائٹلز (عنوانات)، ٹیگز اور ڈسکرپشنز۔

ایک ایسا واضح ٹائٹل منتخب کریں جس میں آپ کی طرف سے پیش کی جانے والی مہارت سے متعلق کی ورڈز (کلیدی الفاظ) شامل کیے گئے ہوں۔ ضروری ہے کہ آپ کی گِگ میں آپ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمت (سروس) کے حوالے سے ایک تفصیلی ڈسکرپشن ہو اور آپ کو یہ بھی واضح کرنا چاہیئے کہ خریدار (صارف) اپنے اگلے پراجیکٹ کے لیے آپ کو منتخب کیوں کرے۔ اپنی پہنچ کو وسعت دینے کے لیے، متعلقہ ٹیگز بھی شامل کرنا مت بھولیں۔

قیمت۔

شروع میں آپ کو چاہیئے کہ وہی خدمات فراہم کرنے والے تجربہ کار مدِ مقابل افراد کے مقابلے میں قدرے کم قیمت کی پیش کش کریں۔ اس سے آپ زیادہ صارفین (گاہکوں) کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے قابل ہوں گے۔ ایک بار جب آپ کامیابی حاصل کرنا شروع ہوجائیں گے اور آپ کے پروفائل پر رِیویوز بڑھیں گے تو آپ اپنی خدمات کی قیمتوں میں تبدیلی کرسکتے ہیں۔

پورٹ فولیو۔

یہ موقع ہوتا ہے کہ آپ اپنے صارفین (گاہکوں) کو اپنی مہارتوں کے بارے میں نہ صرف بتائیں بلکہ انہیں دکھائیں کہ آپ کیا کرسکتے ہیں۔ اپنے سابقہ پراجیکٹس کے نمونے شامل کریں اور اگر ممکن ہو تو اپنے کام کی افادیت کو واضح کرنے کے لیے اپنے صارفین کے اس حوالے سے تعریفی تاثرات اور اس پراجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے اور بعد کا منظرنامہ بھیدکھائیں۔ پورٹ فولیو کے حوالے سے مزید مفید مشوروں کے لیے، یہاں وزٹ کریں۔

پیشہ ورانہ رویہ اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں

جب کوئی ممکنہ صارف (گاہک) آپ سے رابطہ کرے تو ضروری ہے کہ آپ پیشہ ورانہ رویہ اور مہارت کا مظاہرہ کریں اور دوستانہ مزاج اختیار کریں۔ صارف کے تمام سوالات کے فوری جوابات دیں۔ ہماری رائے یہی ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر جواب دیں تاکہ آپ کے پروفائل کے اشاریے (میٹرکس) محفوظ رہیں اور صارفین (گاہکوں) کی نظر میں آپ کا مثبت تاثر پیدا ہو۔ جواب دیتے ہوئے، ان کی ضروریات پر پوری طرح توجہ دیں اور ان کے تمام سوالات کے جوابات یقینی بنائیں، اور ضرورت پڑنے پر وضاحت کی غرض سے ان سے بھی سوالات کریں۔

صبر سے کام لیں اور مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں

کامیابی راتوں رات حاصل نہیں ہوتی اس لیے ضروری ہے کہ اپنے پہلے آرڈر کا انتظار کرتے ہوئے آپ صبر سے کام لیں۔ ایک بار جب آپ اپنے پروفائل اور گِگز کو بہتر بنا لیں تو اس کے بعد کرنے کا سب سے بہترین کام یہ ہے کہ آپ انتظار کریں۔ اس دوران، سیکھنے کو ترجیح دیں اور اپنی مہارتوں میں بہتری لائیں۔ مثال کے طور پر آپ ہمارا مفت کورس فائیور لرن ملاحظہ کرسکتے ہیں، جہاں آپ فائیور پر کامیاب ہونے سے متعلق تمام ضروری چیزیں سیکھیں گے۔
خلاصہ یہ کہ پہلا آرڈر حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے پروفائل اور گِگز کو بہتر بنانے میں وقت صَرف کریں اور اس حوالے سے کوشش کرتے رہیں۔ یہ سب کرنے کے بعد صبر سے کام لیں اور صارفین (گاہکوں) کے ساتھ رابطہ کے دوران ہمیشہ پیشہ ورانہ رویہ کا مظاہرہ کریں۔ ان باتوں پر عمل کریں تو یقیناً آپ کچھ ہی عرصہ میں اپنا پہلا آرڈر حاصل کرلیں گے۔

Disclaimer: We’ve translated this article to make it more accessible. If anything seems unclear, please refer to the original English version for the most accurate meaning. The Urdu translation was done by Ibrahim on Fiverr — check out his profile here.
Comments (3)
Popular
avatar

Table Of Contents
Dive in

Related

1:02
video
پاکستان کے کلب میں خوش آمدید! آپ کے کمیونٹی رہنما کا پیغام
Apr 1st, 2025 Views 369
Blog
From First Steps to Digital Success: Athar's Journey as a Fiverr Agency
By businessexpert7 • Jul 15th, 2025 Views 40
1:00:00
video
Pakistan Community Connect: The Fiverr Millionaire Mindset
By businessexpert7 • Aug 5th, 2025 Views 116