Fiverr Community
+00:00 GMT
Clubs
/
Pakistan
/
Content
Education Content
July 8, 2025 · Last updated on July 12, 2025

بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر سے پہلے

بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر سے پہلے
# Communication

آرڈر سے پہلے صارف سے بات چیت کے حوالے سے فری لانسر کے لیے رہنما ہدایات

بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر سے پہلے
موثر بات چیت آپ کے صارف کے خریداری کے تجربہ کو ایک خاص شکل دینے اور غیر معمولی آرڈرز کو اوسط یا عام آرڈرز سے علیحدہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس چیز کو سمجھتے ہوئے، آپ کو اس لمحے کا انتظار نہیں کرنا چاہیئے کہ صارف کی طرف آرڈر کیے جانے کے بعد آپ اپنی بات چیت میں پیشہ ورانہ اور دوستانہ رویہ کا مظاہرہ کریں۔ اس کی بجائے، جب بھی کوئی صارف آپ کو پیغام بھیجے تو آپ کی طرف سے اچھے میل جول کا آغاز کیا جانا چاہیئے۔ یہ ابتدائی میل جول آرڈر سے پہلے کی بات چیت کہلاتا ہے اور آرڈر کے حوالے سے ایک مثبت تجربہ کا ماحول اُستوار کرسکتا ہے۔

آرڈر سے پہلے کی بات چیت اُس وقت شروع ہوتی ہے جب ایک صارف آرڈر سے پہلے آپ سے رابطہ کرتا ہے۔ اگرچہ کچھ صارفین پیشگی رابطہ کے بغیر آرڈر دے سکتے ہیں، لیکن آرڈر دینے سے پہلے رابطہ کرنا ہمیشہ بہتر ہوتا ہے۔ یہ چیز صارف اور آپ کو اپنی توقعات کو ہم آہنگ کرنے اور اس بات کا تعین کرنے میں مدد دیتی ہے کہ آیا یہ آپ آرڈر آپ کے لیے موزونیت رکھتا ہے یا نہیں۔ اگر آپ اس بات کو ترجیح دیتے ہیں کہ صارفین آرڈر دینے سے پہلے آپ سے رابطہ کریں تو ہم یہی تجویز کرتے ہیں کہ سیلر پلس پریمیم ممبران اُنہیں دستیاب آرڈر کی درخواست (Request to Order) کے فیچر کو آن کرلیں، یا پھر اپنی گِگ کی ڈِسکرپشن میں اس ترجیح کو واضح طور پر بیان کریں۔
توقعات کو ہم آہنگ کرنا
ایسا نہیں ہوتا کہ آرڈر سے پہلے ہونے والی بات چیت کے نتیجے میں آپ کو لازماً آرڈر ملے گا، اور اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ آرڈر سے پہلے کی بات چیت کا بنیادی مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ آرڈر دونوں فریقین یعنی صارف اور آپ کے لیے فائدہ مند ہے یا نہیں۔ اس وقت کو استعمال کرتے ہوئے صارف سے ایسے تمام درست سوالات کریں جو آپ کو صارف کی تمام ضروریات کو سمجھنے میں مدد ملے۔ آرڈر کے عمل، قیمت، وقت، ترسیل کیے جانے والے کام وغیرہ کے بارے میں واضح توقعات کا تعین کریں۔ اگر کوئی اعتراضات موجود ہیں تو یہی وہ موقع ہے کہ آرڈر کی قیمت پر بات چیت کی جائے، کوپن بھیجا جائے، کسٹم آفر بنائی جائے یا کوئی اضافی سروس تجویز کی جائے تاکہ باہمی رضامندی تک پہنچا جاسکے۔
فروخت (آرڈر) کو یقینی بنانا
آرڈر سے پہلے کی اس بات چیت کے مرحلہ پر، ہو سکتا ہے کہ صارفین ابھی بھی دیگر سَیلرز کو زیرِ غور لا رہے ہوں، اس لیے ضروری ہے کہ آپ اپنے آپ کو نمایاں کریں۔ اپنا پورٹ فولیو شیئر کریں یا نمونے کے طور پر اپنا کیا ہوا کام پیش کریں تاکہ آپ کی خدمات کے حصول کے لیے ان کے اعتماد میں اضافہ ہو۔ آپ معاونتی دستاویزات جیسا کہ ایک صفحہ پر مشتمل کوئی دستاویز جس پر وہ سب کچھ درج ہو جو آپ کے لیے جاننا ضروری ہے، بھی بھیج سکتے ہیں، یا کوئی سوالنامہ بھی بھیج سکتے ہیں جس میں ان تمام معلومات کا کہا گیا ہو جو آرڈر کے حوالے سے ضروری ہوں۔ اگر ممکن ہو تو ایک مشاورتی کال کریں یا Loom پر ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے بھیج کر اس کے ذریعے اپنا تعارف کرائیں اور وضاحت کریں کہ کس طرح آپ اپنے صارف کے پراجیکٹ میں اس کی مدد کرسکتے ہیں۔ یہ کوششیں آپ کو مقابلے میں منفرد بنا سکتی ہیں اور اپنے صارف کے ساتھ ایک بہتر تعلق استوار کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
آرڈر سے پہلے کے مرحلہ کے دوران پیشہ ورانہ اور دانش مندی پر مبنی بات چیت کی اہمیت کو نظر انداز نہ کریں۔ اس مرحلہ پر مہارت حاصل کرکے، آپ واضح توقعات کا تعین کر سکتے ہیں، آرڈر کے حصول کو یقینی بنا سکتے ہیں اور اپنے صارف کے لیے خریداری کے مثبت تجربہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

Disclaimer: We’ve translated this article to make it more accessible. If anything seems unclear, please refer to the original English version for the most accurate meaning. The Urdu translation was done by Ibrahim on Fiverr — check out his profile here.
Comments (2)
Popular
avatar

Table Of Contents
Dive in

Related

Resource
بات چیت پر عبور حاصل کرنا: آرڈر کے دوران
Jul 22nd, 2025 Views 13
Blog
From First Steps to Digital Success: Athar's Journey as a Fiverr Agency
By businessexpert7 • Jul 15th, 2025 Views 40
1:00:00
video
Pakistan Community Connect: The Fiverr Millionaire Mindset
By businessexpert7 • Aug 5th, 2025 Views 107