فائیور (Fiverr) پر ہم ٹیلنٹ اور تخلیق صلاحیت کو اہمیت دیتے ہیں، اور ہم جانتے ہیں کہ یہ صلاحیتیں صرف 18 سال کی عمر سے ہی شروع نہیں ہوتیں۔ اس لیے ہم نے ایسے کم عمر افراد کے لیے اپنی مہارتیں شیئر کرنے اور Fiverr پر آنا ممکن بنایا ہے جن کی عمر 18 سال سے کم ہو لیکن کم از کم 13 سال ہو۔ ایسا کرتے ہوئے، ہم یہ یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ کم عمر افراد ہمارے پلیٹ فارم کو محفوظ، قانونی طور پر درست طریقے سے استعمال کرسکیں،اور استحصال اور بدسلوکی سے محفوظ رہیں۔
اس لیے، اگر آپ بیس سال سے کم عمر نوجوان ہیں جو Fiverr پر کام شروع کرنا چاہتے ہیں یا والدین ہیں اور اپنے بچے کے فری لانسنگ کے سفر میں معاونت کررہے ہیں تو ذیل میں کچھ ہدایات ہیں جو آپ کو محفوظ رہنے اور Fiverr کی شرائط و ضوابط کی تعمیل کرنے کے لیے ضرورت ہوں گی۔
کم عمر افراد سے متعلق پالیسی کو سمجھنا
ہماری سروس کی شرائط کے مطابق، فری لانسرز کے لیے ضروری ہے کہ وہ کم از کم 18 سال کے ہوں یا Fiverr اکاؤنٹ رکھنے کے لیے معاہدہ پر دستخط کرنے کے لیے قانونی طور پر اس کے اہل ہوں۔ تاہم، 13 تا 17 سال کی عمر کے استعمال کنندگان صرف اس صورت میں اس پلیٹ فارم کو استعمال کرسکتے ہیں اگر انہیں والدین یا سرپرست کی اجازت حاصل ہو جو ان کے اکاؤنٹ کی ذمہ داری لینے اور اسے سنبھالنے کے لیے رضامند ہو۔ 13 سال سے کم عمر افراد Fiverr استعمال نہیں کرسکتے۔ جہاں تک ان کم عمر افراد کا تعلق ہے جو بالغ افراد کی ملکیت میں موجود اکاؤنٹس کے ذریعے خدمات فراہم کرتے ہیں تو اس حوالے سے کچھ استثنیٰ موجود ہے جسے ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ نابالغ افراد کسی بھی صورت میں ڈانس (رقص) کے اسباق، ماڈلنگ، گریٹنگ کارڈز/ویڈیوز یا کوئی بھی "آپ کا پیغام برائے" جیسی گِگز کی خدمات فراہم نہیں کرسکتے۔ اس سے بھی زیادہ واضح انداز میں بات کی جائے تو ایسی خدمات جن میں نابالغ افراد کسی ایسی سروس میں شامل ہوں جو جِنسی، پُرتشدد یا استحصال پر مبنی سرگرمیوں کی طرف مائل کرتی ہو، سختی سے ممنوع ہیں۔
کم عمر افراد کے اکاؤنٹس کو صحیح طریقے سے ترتیب دینا
پالیسی پر عمل پیرا رہنے کے لیے، کچھ اہم چیزیں ہیں جنہیں کسی کم عمر فرد کا اکاؤنٹ بناتے ہوئے صحیح طریقے سے سمجھنا بہت ضروری ہے۔
اکاؤنٹ کی ملکیت: لازم ہے کہ اکاؤنٹ والدین یا قانونی سرپرست کی طرف سے بنایا جائے اور اسی کی ملکیت میں رہے۔
آئی ڈی (ID) کی تصدیق: والدین یا قانونی سرپرست کو چاہیئے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ اپنی شناختی دستاویز کے ذریعے ID کی تصدیق کا عمل مکمل کرے۔ اگر کسی کم عمر فرد کی ID جمع کرائی جاتی ہے جس سے یہ ظاہر ہو کہ استعمال کنندہ کی عمر 13 اور 17 سال کے درمیان ہے تو اس صورت میں اکاؤنٹ خود کار طور پر محدود کردیا جائے گا جب تک کہ والدین یا قانونی سرپرست کی ID کے ذریعے اس کی دوبارہ تصدیق نہیں کی جاتی۔ کوئی بھی ایسی ID جس میں استعمال کنندہ کی عمر 13 سال سے کم ظاہر کی گئی ہو کو خود کار طور پر بلاک کردیا جائے گا۔
ٹیکسز: اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک کوئی بھی ٹیکس معلومات اکاؤنٹ کی ملکیت رکھنے والے بالغ فرد کی معلومات سے مماثلت رکھتی ہوں نہ کہ کم عمر افراد کی معلومات کے ساتھ۔
پروفائل فوٹو: اکاؤنٹ پر موجود تصویر کم عمر فرد کی نہیں ہونی چاہیئے۔ اس کی بجائے لوگو کا استعمال کریں یا پھر اس بالغ فرد کی تصویر استعمال کریں جو اکاؤنٹ کو سنبھال رہا ہو۔
گِگ اور پروفائل کی ڈسکرپشن: صارفین کے ساتھ شفافیت اور دیانت داری کا مظاہرہ کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کم عمر افراد کے اکاؤنٹ یہ بات واضح طور پر بیان کی گئی ہو کہ یہ خدمات ایک ایسے کم عمر فرد کی طرف سے فراہم کی جارہی ہیں جسے اس کے قانونی سرپرست کی اجازت اور نگرانی حاصل ہے۔
جب کم عمر یا نابالغ فرد کی عمر 18 سال ہوجائے
ایک بار جب فری لانسر کی عمر 18 سال ہوجائے تو وہ کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرکے موجودہ اکاؤنٹ کی ملکیت منتقل کرنے کے حوالے سے پوچھیں۔ وہاں، اکاؤنٹ کی ملکیت کی تصدیق کرنے اور اپنی درست ID کے ذریعے ID کی تصدیق کا عمل کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر اس منتقلی کی منظوری ہوجاتی ہے تو وہ خود مختار طور پر Fiverr کو استعمال کرنا جاری رکھ سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں والدین یا قانونی سرپرست کی وابستگی کی ضرورت نہین رہے گی۔
ہم نوجوان تخلیق کاروں اور کاروباروں کے لیے مواقع پیدا کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ اس طرح کرتے ہوئے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں کہ ہمارا پلیٹ فارم محفوظ، ذمہ دار اور یہاں موجود ہر شخص سے مطابقت رکھتا ہے۔
اگر کم عمر یا نابالغ افراد کے اکاؤنٹ سے متعلق شرائط پر عمل پیرا رہنے کے حوالے سے کبھی بھی آپ کے کوئی سوالات ہوں تو مزید معاونت کے لیے ہماری کسٹمر سپورٹ سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
Disclaimer: We’ve translated this article to make it more accessible. If anything seems unclear, please refer to the original English version for the most accurate meaning. The Urdu translation was done by Ibrahim on Fiverr — check out his profile here.